
راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے یونیورسٹی ٹاؤن کیس کے حوالے سے کہا کہ زمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق یونیورسٹی ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کا کیس معزز عدالتِ عالیہ میں زیر سماعت ہے، اور اس ضمن میں انویسٹیگیشن کا عمل جاری ہے۔ آر ڈی اے نے سکیم کے مالکان و ملزمان کو ٹرانسفر ڈیڈ اور موٹگیج ڈیڈ جمع کرانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی ہے، جس میں سے صرف ایک ماہ ہی گزرا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق جب تک دی گئی مدت مکمل نہیں ہو جاتی، پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتی۔ تاہم، آر ڈی اے کسی بھی صورت میں ملزمان کو فائدہ نہیں دے رہا، اور قانون کی روشنی میں بھرپور اور سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.