
اسلام آباد : پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں ڈولفن کمیونیکیشن کے تعاون سے معروف لوک داستاں “سیف الملوک”ڈرامہ پیش کیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو ڈولفن کمیونیکیشن و معروف مصنفہ محترمہ عاصمہ بٹ کی ہدایت کاری کی روشنی میں یہ ڈرامہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جنھوں نے عاصمہ بٹ کی فنی خدمات کو نہایت سراہا۔اور کہا کہ معروف لوک داستان ‘سیف الملوک’ کو اسٹیج کا بہترین ڈرامہ قرار دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فنکار بہت حساس ہوتے ہیں، جن کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہوتی ہے۔اس ڈرامہ کی کامیابی پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
دیگر مہمانوں میں پی این سی اے کے پروگرام آرگنائزر ڈاکٹر وقار عظیم ،جج راحیل یوسف زئی،سائیں اعجاز، نوید کنول،نعیم پاشا،شکیل اعوان،عابد عباسی و دیگر شامل تھے
ڈرامہ میں راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں کے معروف اداکاروں نے فن کاری کے خوب جوہر دکھائے، مرکزی کردار کلیم خان،نرمل علی،ارشد خان،شازیہ ادیب، جھلک علی،ریحا یوسف، شمع عادل، افضال لطیفی،احیل ایجاز، شبیر شاہ،اسلم مغل،ارشد محمود،محبوب الیاس،محمد علی،ممتاز خان،فاروق جانی،نور، و دیگر نے انجام دیئے۔ افضال لطیفی کی آواز میں حضرت میاں محمد بخش کے پیش کیے گئے عارفانہ کلام نے ہال میں جادو جگا دیا،بہترین ہدایت کاری اور اداکاری نے ہال میں بیٹھے ہر فرد کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

ڈرامہ کے اختتام پر محترمہ عاصمہ بٹ نے کہا کہ اس ڈرامہ کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ہم سب نے خوب محنت کی،جو رنگ لائی۔مستقبل میں بھی بہترین ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔
ڈرامہ کے اختتام پر لوگوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور عاصمہ بٹ و دیگر کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.