
اسلام آباد پاکستان انجینئرنگ کونسل، جنریٹیو اے آ ئی کورس کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا،دوسرے کوہورٹ کے اختتام پر 1180 انجینئرز کو سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔دوسرے کوہورٹ کی اختتامی تقریب پاکستان انجینئرنگ کونسل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی اختتامی تقریب میں کوہورٹ کے ٹاپ 10 انجینئرز اور 3 بہترین ٹیموں کا اعلان کیا گیا،چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نےکہاکہ پاک اینجلز اور سپائر پاکستان کے ساتھ ملکر انجینئرز کو مفت کورس کروایا جارہا ہے ، مصنوعی ذہانت میں تربیت سے انجینئرز کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا، انجینئرز کو عالمی معیار کی تربیت دینا پی ای سی کی اولین ترجیح ہے،1 سال میں 15ہزار انجینئرز کو جنریٹیو اے آئی میں تربیت دی جائے گی،پی ای سی کا مقصد انجینئرز کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے،
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.