Sunday, July 27, 2025

پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

دوشنبے۔ : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ کو پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کا دارومدار گلیشیئرز پر ہے، ماحولیاتی تبدیلیو ں کے اثرات کے نتیجہ میں پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ کرے گا نہ ہی بھارت کو ریڈ لائن کراس کرنے دے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس (آئی جی سی پی 2025) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے گلیشیئرز کے تحفظ اور چیلنجز پر جامع گفتگو پر تاجک صدر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولورینجز کے بعد دنیا کا سب سے بڑا گلیشیئرز والا علاقہ ہے، پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں، گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پانی کا نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے، انڈس ریور سسٹم ہماری لائف لائن ہے اور ہماری تہذیب، ثقافت اور معیشت کا اس پر دارومدار ہے، پاکستان کے 5 بڑے دریاؤں کا پانی گلیشیئرز کا مرہون منت ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے نتیجے میں پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں،ب2022ء میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب اور طوفانی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا، ملک بھر میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ، ہزاروں گھر ملیا میٹ ہوطگئے اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسوں کے اخراج میں حصہ نصف فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان دنیا کے ان 10 ملکوں میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ایکو سسٹم بھی متاثر ہو رہا ہے، ترقی یافتہ ملک ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پور ی کریں،اس سلسلے میں فوری اورعملی اقدامات ناگزیر ہیں ،ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیرملکوں میں ارلی وارننگ سسٹم اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں سرمایہ کاری بڑھائیں کیونکہ مستقبل میں بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑی تباہی کا خطرہ موجود ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرے اور اپنے وعدوں پر فوری عملدرآمد کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پانی کوہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات کے لئے یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اوربھارت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دیگا۔وزیراعظم نے کہا کہ گلیشیئرز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

Experts urge integrating the climate-nutrition link into Pakistan’s NDCs and policies

Agriculture both contributes to and is impacted by climate...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

President awards Nishan-e-Imtiaz to USCENTCOM commander

Rawalpindi : Government of Pakistan has conferred the prestigious...

Pakistan committed to build secure regional environment, COAS

Rawalpindi : Pakistan hosted the Regional Chiefs of Defence...

Pak-China launching AI skills exchange program for Pakistani youth

Building Digital Bridges for Shared Innovation: Federal Minister Shaza...

Pakistan Hosts South Asia’s Largest Arid Mangrove Forest, Junaid Ch

Maritime Minister highlights $20–50m annual potential of mangrove carbon...

RDA Seals Head Office of Illegal Housing Scheme Golden City

RAWALPINDI: On the directions of the Director General (DG),...

PSO Expands Women’s Driving &Training Program Nationwide

Islamabad :   Pakistan State Oil (PSO) has expanded its...

Ethiopia’s Green Legacy Launches in KP for Climate Awareness, Kundi

Ambassador of Ethiopia Calls on Governor KPK to Discuss...

Digital Youth Hub Connects 500,000+ Youth to Opportunities

Islamabad:— The Prime Minister’s Digital Youth Hub (DYH) —...

Related Articles

Popular Categories