Thursday, May 22, 2025

او آئی سی ممالک نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مشترکہ اقدامات کے فروغ پر عزم کا اعادہ کیا

تہران : او آئی سی-پندرواں ڈائیلاگ پلیٹ فارم کی دوسری وزارتی کانفرنس اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اختتام پذیر ہو گئی، جس میں رکن ممالک نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اجتماعی اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کانفرنس کا موضوع ”پائیدار ترقی کے لیے قابلِ اعتماد اور اخلاقی مصنوعی ذہانت تھا۔

اجلاس میں او آئی سی-کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے چار رکنی وفد کی قیادت کی جبکہ پاکستان سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی نمائندگی ڈائریکٹر شکیل ارشد نے کی۔
اجلاس کا افتتاح ایران کے نائب صدر اول محمد رضا عارف نے کیا جبکہ اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل (سائنس و ٹیکنالوجی) آفتاب احمد کھوکر ،برونائی دارالسلام، انڈونیشیا، ایران، قازقستان، ملائیشیا، پاکستان، سعودی عرب، تیونس، ترکیہ اور قطر کے اعلیٰ سطحی وزارتی وفود شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران تہران اعلامیہ کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا، جس میں او آئی سی رکن ممالک کے مابین مصنوعی ذہانت کے میدان میں تعلیم، تحقیق، بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور علمی اشتراک پر زور دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک مصنوعی ذہانت میں مہارت رکھنے والی افرادی قوت کی تیاری، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، بہترین عالمی تجربات کے تبادلے، وسائل کی شراکت، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا محفوظ اور اخلاقی استعمال سمیت نجی و سرکاری شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے تاکہ عالمی سطح پر مسابقت بڑھائی جا سکے۔
شرکاء نے صحت، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور پانی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مشترکہ تحقیق اور اختراعات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اعلامیے میں آرٹفیشل انٹلیجنس کے لیے موزوں ماحول کی تیاری، صلاحیت سازی کے پروگرامز (جیسا کہ فیلوشپس، انٹرن شپس اور عالمی معیار کی تربیت) کے اجرا، اور اے آئ سے متعلق کاروباری منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اپنے خطاب میں پروفیسر چوہدری نے مسلم دنیا میں سائنس، معیشت اور تعلیم کے مستقبل کو بدلنے میں مصنوعی ذہانت کے کردار کو اجاگر کیا اور او آئی سی-15 فریم ورک کے تحت ادارہ جاتی تعاون کے لیے کامسٹیک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
کامسٹیک کا اجلاس منعقد کروانے میں بھی کلیدی کردار ہے – واضح رہے کہ OIC-15 پلیٹ فارم کے سیکرٹریٹ کی ذمہ داری کامسٹیک کو سونپی گئی ہے
تہران اعلامیہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے شراکتی ترقی، علاقائی اختراع اور اجتماعی خوشحالی کے حصول کے لیے رکن ممالک کے مشترکہ ویژن کا مظہر ہے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

President Zardari Okays Peca amendment law despite journalists’ calls to resist

President Asif Ali Zardari gave his approval to the...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

Ministry tasked with leading the URAAN Pakistan initiative, Ahsan Iqbal

Islamabad : As part of the government’s broader national...

Pak-Azerbaijan Focus on Energy & Economic Partnerships

Azerbaijan’s commitment to deepening economic and energy cooperation, Amb...

Uzbek President highlights key goals to boost cooperation among Turkic states

Budapest: The President of the Republic of Uzbekistan Shavkat...

ایس ای سی پی نے سوشل میڈیا پر جاری دھوکہ دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے خبردار کیا ہے۔

اسلام آباد، : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان...

حکومت صنعت کی ترقی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، خالد مگسی

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد...

SUPARCO Sighting of the Moon for Dhul Hijjah 1446 AH

Islamabad –: The Pakistan Space and Upper Atmosphere Research...

Govt committed to empowering PITAD for sustainable growth, Ihsaan Afzal

Coordinator to Prime Minister on Commerce Visits PITAD Islamabad –...

Related Articles

Popular Categories