google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

سربراہ پاک فضائیہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد، 19 مئی 2023، (جی این پی): جناب حماد عبید الزابی نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ
ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ کا پی اے ایف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اپنے وژن کا ذکر۔ ترجمان پاک فضائیہ
سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے اتحادی ممالک سے سمارٹ ٹیکنالوجیز کے حصول، انفراسٹرکچر کی توسیع اور آپریشنل و تربیتی شعبوں کی ازسرنو تشکیل کے مختلف منصوبوں کا بھی ذکر۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ ایئر چیف
 ایئر چیف کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون، اسٹریٹیجک اتحاد اور تربیتی شعبے میں پہلے سے موجود تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ۔ ترجمان پاک فضائیہ
 پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
 دونوں ممالک کے مابین تعلقات، علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ ایئر چیف
متحدہ عرب امارات کے سفیر پاک فضائیہ کی جانب سے خاص طور پر خود انحصاری کے میدان میں کی گئی غیرمعمولی پیش رفت کے معترف۔ ترجمان پاک فضائیہ
معزز سفیر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ ترجمان پاک فضائیہ
جناب حماد عبید الزابی کی جانب سے دوطرفہ عسکری تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی۔ ترجمان پاک فضائیہ
معزز سفیر کی جانب سے تربیتی شعبے، نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ہوا بازی کی صنعت میں باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار۔ ترجمان پاک فضائیہ
 معززین کے درمیان یہ ملاقات دونوں ممالک کے مابین گہری دوستی کے ساتھ ساتھ پرامن اور مستحکم خطے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ
google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk