google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

پروفیسر محمد اقبال چوہدری کی چینی سفیر سے ملاقات

The Coordinator-General of the Organization of Islamic Cooperation’s Standing Committee on Scientific and Technological Cooperation (COMSTECH), Dr. Mohammad Iqbal Chaudhary (left), and the Chinese Ambassador to Pakistan, Nong Rong (right), during a meeting in Islamabad.
1,066

اسلام آباد، 26 نومبر2021 (جی این پی): پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل، کامسٹیک نے آج عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جناب نونگ رونگ سے ملاقات کی۔

دونوں معززین نے دونوں ممالک کے بیچ اور او آئی سی کے ممبر ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

جناب سفیر نے پاکستان میں چینی روایتی ادویات کی ترقی اور فروغ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پروفیسر چوہدری نے ان کے خیال کو سراہا اور پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر چینی روایتی ادویات کے فروغ اور ترقی کے لیے مشترکہ منصوبے پر اتفاق کیا۔

جناب نونگ رونگ نے پروفیسر چودھری کو مصطفیٰ انعام جیتنے پر مبارکباد پیش کی، جو انہیں اس سال کے شروع میں مصطفی فاؤنڈیشن، ایران نے دیا تھا۔ جناب سفیر نے پروفیسر چوہدری کو گوانگشی گولڈن سلک بال فرینڈشپ ایوارڈ پیش کیا جس کا اعلان ان کے لیے گزشتہ سال کیا گیا تھا۔

گوانگشی نارمل یونیورسٹی کی سفارش پر، چین کے صوبے گوانگشی ژوانگ کی عوامی حکومت نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو گوانگشی کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں نمایاں خدمات کے لیے 2020 گوانگشی گولڈن سلک بال فرینڈشپ ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری عالمی شہرت یافتہ طبی کیمیا دان ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی جرائد میں آرگینک اور بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبوں میں 1,175 تحقیقی مقالے شائع کر چکے ہیں، 76 کتابیں اور 40 ابواب بڑے امریکی اور یورپی پریس کی شائع کردہ کتابوں میں چھپ چکے ہیں۔ انہوں نے اب تک 40 امریکی پیٹنٹ حاصل کیے ہیں۔ انہیں پاکستان کی مختلف حکومتوں نے ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نواز رکھا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اس وقت کوآرڈینیٹر جنرل، کامسٹیک اور ڈائریکٹر، انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز ، جامعہ کراچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk