google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کیمونسٹ پارٹی چائنہ کے زیر اہتمام ویبنار سے خطاب

Pakistani State Minister for Information and Broadcasting, Farrukh Habib.
803

اسلام آباد، 26 اکتوبر2021 (جی این پی) :آئی ڈی سی پی سی کے نائب وزیر چین شو، ڈپٹی ڈی جی شو من ، مختلف ممالک کی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور نوجوانوں کی کثیر تعداد کی ویبنار میں شرکت

آئی ڈی سی پی سی کی دعوت پر اس ویبنار میں پی ٹی آئی اور حکومت پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، وزیر مملکت

2019 میں، مجھے آئی ڈی سی پی سی کی جانب سے پی ٹی آئی کےرکن کے طور پرچین کا فوری کرنے،چین کی ترقی اور خوشحالی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا،فرخ حبیب

چین اور پاکستان آل ویدر سٹریٹیجک کوآپریشن پر مبنی شرکتدار ہیں، وزیر مملکت

ہماری دوستی نے بین الاقوامی تعلقاتِ کے لئے باہمی احترام اور اعتمادکی اعلی مثال قائم کی، رواں سال پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ ہے، فرخ حبیب

نوجوان کے وفود کا تبادلہ دوطرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو نوجوانوں تک منتقل کررہے ہیں،وزیر مملکت

نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے قوت ہوتے ہیں، فرخ حبیب

یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا میں 22 ملین سے زیادہ نوجوان پارٹی ممبران ہیں جن کی عمریں 35 سال سے کم ہیں، وزیر مملکت

سی پی سی نے میرٹ پر مبنی نظام بنایا،یہ نوجوانوں کو سیاسی نظام میں تعلیم حاصل کرنے اور فروغ دینے کے بہت زیادہ مواقع فراہم کرتا ہے، وزیر مملکت

میرٹ پر مبنی اس نظام کو وزیر اعظم عمران خان نے کئی مواقعوں پر بہت سراہا ہے، فرخ حبیب

وزیراعظم عمران خان کا بھی یہی وژن ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر سیاسی نظام تشکیل دیا جائے،وزیر مملکت

نیا پاکستان کا نعرہ ملک کے متوسط ​​طبقے سے تبدیلی کے لیے ووٹ دینے کی سیاسی اپیل کرتا ہے،فرخ حبیب

پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کا خیال تھا کہ انہوں نے ملک کا مستقبل سنوار لیا ہے، وزیر مملکت

نوجوانوں کی امیدوں کو پورا کرنے وزیراعظم عمران خان دن رات کام کررہے ہیں، فرخ حبیب

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے نیشنل جاب پورٹل بنایا گیا ہے ،وزیر مملکت

جو کہ 100 سے زیادہ کیرئیر کونسلنگ اور جاب پلیسمنٹ سینٹرز (CC&JPCs) سے بھی منسلک ہے، فرخ حبیب

کامیاب جوان پروگرام (کے جے پی) کے تحت ملک میں نوجوانوں کی معاشی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، وزیر مملکت

نوجوانوں کے لیے مختلف شعبوں میں 50,000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں،فرخ حبیب

ملک میں نوجوانوں کی مجموعی آبادی میں 63فیصد 25 سال سے کم ہیں، 43 ملین نوجوان 15 تا 24 عمر کے درمیان ہیں، وزیر مملکت

ماضی میں نوجوانوں کی ترقی میں ناقص تعلیم اور تربیت رکاوٹ تھی، فرخ حبیب

کامیاب جوان پروگرام کے لئے مختص100 ارب میں سے 28 ارب جاری کیے جاچکے ہیں، وزیر مملکت

کامیاب جوان پروگرام (کے جے پی) کے تحت 155 اضلاع کا بزنس انڈیکس تیار کیا گیا جس کا مقصد اضلاع کے کاروبار کے انتخاب کے رجحان کو جاننا تھا،فرخ حبیب

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکل نیٹ کے تحت لانے کے لیے 2لاکھ سکل بیسڈ اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے ’ہنر سب کے لیے‘ کی ٹاسک فورس کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے، وزیر مملکت

ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنر پر مبنی وظائف کی فراہمی پر 6.5 ارب روپے جاری کیے گئے،فرخ حبیب

’ نیشنل یوتھ کونسل (NYC) ملک کے نوجوانوں کو پاور کوریڈورز تک رسائی فراہم کرنے اور انہیں پالیسی سازی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ،وزیر مملکت

حکومت نوجوانوں کو ہائی ٹیک ٹریڈ کی تربیت دینے اور مختلف شعبوں میں اپنے کاروبار کھولنے کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہے، فرخ حبیب

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)ہمیں چین سے ملاتا ہے جو بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے، وزیر مملکت

سی پیک کے تحت ہم خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) بنا رہے ہیں جو پوری دنیا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے،فرخ حبیب

چین اور پاکستان اچھے اور مشکل وقتوں سے مخلص دوست ہیں، وزیر مملکت

ہماری دوستی ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لیے ایک مثال ہے،فرخ حبیب

مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آئی ڈی سی پی علاقائی نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرنے والا ہے،وزیر مملکت

مجھے علاقائی سیاسی جماعتوں کے نوجوان نمائندوں کی طرف سے اپنا تجربہ شیئر کر کے خوشی محسوس ہوئی، فرخ حبیب

میں مستقبل قریب میں چین کے دورے پر پاکستان کے نوجوانوں کے وفد کی قیادت کرنے کا منتظر ہوں، وزیر مملکت

ٹائیگر فورس بھی وزیراعظم کا انیشیٹو ہے، نوجوانوں کو ہم اپنے ساتھ لیکر چلے ہیں، فرخ حبیب

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk