google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

پاک فوج نے بھارتی آبدوزکو مار بھگایا

بھارتی آبدوز
1,560

لاہور20 اکتوبر 2021 (جی این پی): پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بر وقت بھارتی سب میرین کا پتہ لگا لیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث پاک بحریہ مسلسل پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پٹرول ایئر کرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بر وقت ٹارگٹ کر کے روکا ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو بھی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یہ بھی بتایا ہے کہ حالیہ واقعہ بھارت کی مذموم سازشوں کا عکاس ہے
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ سولہ اکتوبر سن 2021 کا واقعہ پہلا نہیں ہے بلکہ تیسری مرتبہ بھارتی نیوی کی سب میرین نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ ہر مرتبہ نشاندہی ہونے پر بھارتی آبدوزوں کا راستہ روک دیا گیا۔
ایسا ہی ایک واقعہ مارچ سن 2019 میں رونما ہوا تھا۔ تب پاکستانی نیوی نے اپنے بیان میں ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کا عزم ظاہر کیا تھا۔

پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کسی بھارتی آبدوز کی پہلی کوشش نومبر سن 2016 میں کی گئی تھی۔
.آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk