google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء نے سماجی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا

قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء کی گروپ پکچر
1,015

 اسلام آباد، 14 اکتوبر 2021 (جی این پی) : قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء نے سماجی خدمت کا فریضہ سر انجام

دیتے ہوئے قریبی بستیوں کے بچوں کو مفت ٹیوشن کا آغاز کیا ہے جس میں 50 سے زائد بچے ہر روز تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے رضا کار محمد عاصم احمد نے کہا کہ ان بستیوں کے قریب زمانہ جدید کی تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی

بہتر ٹیوشن سینٹر یا اکیڈمی نہیں ہے لہذا طلبا و طالبات رضا کارانہ طور پر یہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں صرف چند قائدین نے اس کام کا آغاز کیا جبکہ اس وقت 30 سے زائد رضا کار تعلیمی خدمات سر

انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہر روز دو گھنٹے فری ٹیوشن کلاسز دی جاتی ہیں۔

زیر تعلیم بچوں میں نرسری تا پنجم شامل ہں۔ مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قائد اعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن

کے وفد نے فری ٹیوشن سینٹر کا دورہ کیا اور رضا کاروں کے ساتھ خصوصی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

وفد میں سیکر ٹری جنرل ایلومنائی ایسوسی ایشن محمد مرتضیٰ نور، سیکرٹری انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین غلام علی ملاح ودیگر

شامل تھے۔ وفد نے تمام رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk