google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

چین کے سفیر کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال۔

اسلام آباد، 14 اکتوبر 2021 (جی این پی): ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے چین کی 72 ویں سالگرہ پر چینی سفیر کو مبارکباد دی۔

پاکستان اور چین کے مابین دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام ، اعتماد ، مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استور ہیں، قاسم خان سوری

دونوں دوست ممالک کے بابین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

چین اور پاکستان علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں، قاسم خان سوری

دونوں دوست ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک حق خودارادیت کو دبانے کے لیے انسانی حقوق کی پامالیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان مسئلہ کشمیر پر چین کے دوٹوک موقف پر چینی عوام اور حکومت کا مشکور ہے، قاسم خان سوری

چین پاکستان اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ دونوں دوست ممالک کے بہترین مفاد میں ہے، قاسم خان سوری

سی پیک منصوبہ پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں، قاسم خان سوری

پاکستان کی سیاسی قیادت سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس کے تحت قائم کیے جانے والے منصوبوں کی جلد تکمیل کی خواہاں ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

دونوں ممالک کی پارلیمان کے مابین رابطوں کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

گوادر کی مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی گوادر پورٹ کے منصوبے سے بھرپور طور پر مستفید ہونے کے لیے ضروری ہے، قاسم خان سوری

کوئٹہ بلوچستان کا سب سے بڑا شہر اس شہر میں چین کی طرف سے پاک۔ چین دوستی کی علامت کے طور پر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام خوش آئند ہو گا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

چین کے سفیر نوگ رونگ نے چین کے لیے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کے جذبات کو سراہا۔

چین پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چینی سفیر

چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، چینی سفیر

چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ہر دکھ سکھ کے دوست ہیں اور دونوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، نوگ رونگ

چین پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہان ہے، چینی سفیر

اپنے تمام تر تجربات کو دونوں ممالک میں دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بروے کار لاؤں گا،نوگ رونگ

گوادر پورٹ سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے ، نوگ رونگ

گوادر شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے پر عزم ہیں ، نوگ رونگ

گوادر میں مقامی آبادی کو صاف پینے کے پانی سمیت دیگر سماجی بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چینی سفیر

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk