: اسلام آباد،2 جولائی 2024 (جی این پی)
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی ادارے پاکستانی جامعات میں طلباء کی معاونت کی خدمات کو بہتر کرنے کے لیے اہم پیش رفت کر رہے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد طلباء کو آج کے مسابقتی عالمی ماحول میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔یو ایس ایڈ کی ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی کے ذریعے منعقدہ تیسرے سالانہ اجلاس میں پاکستان بھر کی 16 شراکت دار جامعات کے 100 سے زائد عہدیداران اور اساتذہ نے شرکت کی۔
چار روزہ سرگرمی امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط شراکت داری کو اجاگر کرتی ہے یہ شراکت داری تمام پاکستانیوں کے لیے معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی میں اضافہ کے لیے ان کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے اس چار روزہ سرگرمی کے افتتاحی سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، ممبر (آر اینڈ ڈی) ایچ ای سی نے یو ایس ایڈ کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر مورا اوبرائن کے ہمراہ کی
مزید پڑھیں: تاجک صدر کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پر تپاک استقبال
ڈاکٹر مرزا نے جامعات پر طلباء کے احساس تعلق پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا, “اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ تعلق کے احساس کو پروان چڑھائیں، اور طالب علموں کو اپنے مستقبل کے تعین اور مستقبل بنانے کے لیے بااختیار بنائیں”۔
انہوں نے مزید کہا “اس سربراہی اجلاس میں اپنی موجودگی میں جامع اور معاون ماحول پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر طالب علم ترقی کر سکے،‘‘ یو ایس ایڈ کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر مورا اوبرائن نے اپنے خطاب میں ملازمتی صلاحیتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی مورا اوبرائن کا کہنا تھا کہ ملازمتی صلاحیتوں کی پروان کو ترجیح دے کر، جامعات طلباء کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی احسن انداز سے سرانجام دینے اور جدید افرادی قوت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے امکانات کو بڑھانے کے لیے بہتر طریقے سے تیار کر سکتی ہیں۔
ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی کی سرگرمی امریکی یوٹاہ یونیورسٹی کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے اور پاکستان بھر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور 16 شراکت دار جامعات کی معاونت کرتی ہے, اس کا مقصد پاکستانی منڈی کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم اور تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔
سربراہی اجلاس میں مالی امداد، طلبہ کے قائدانہ کردار، طلبہ کی مائیکرو انٹرپرائزز، کیریئر کی تیاری، سابق طلباء کے ساتھ رابطہ، اور ذہنی صحت سمیت 6 موضوعاتی شعبوں کا احاطہ کیا گیا جو پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی معاونت کے لیے ضروری ہیں
امریکہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی بہتری و استحکام اور معیاری تعلیم کے ذریعے تمام پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔اس سلسلے کے پہلے دو سالانہ اجلاس طلباء کی خدمات اور مالی امداد کی ترقی پر مرکوز تھے۔ تعلیم کے شعبے میں اور پاکستان میں تعلیمی تعاون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے مندرجہ زیل لنک کو ملاحظہ کریں: