google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم کویت کے درمیان عید کی مبارکباد کا تبادلہ

: لاہور ،17 جون 2024 (جی این پی)

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور کویت کے وزیر اعظم عزت مآب شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔

وزیراعظم نے کویت کے برادر عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

اپنی گفتگو کے دوران، دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا، جن کی خصوصیات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور مشترکہ مذہبی ورثے پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات, جن کے تحت دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس وقت امیر کویت سے ملاقات کی تھی جب کویت کی حکومت عراق کے 1990-91 کے دوران قبضے کی وجہ سے عارضی طور پر طائف میں مقیم تھی۔ پاکستان کی جانب سے اس وقت وہ اظہار یکجہتی دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور پائیدار تعلقات کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: عید الاضحیٰ پر وزیراعظم پاکستان اور آذربائیجان کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

کویت کے وزیر اعظم نے گرمجوشی کے جذبات کا اظہار کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ہنرمند مزدوروں کی برآمد سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہء خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کویت میں مقیم پاکستانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کویت کی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک بڑی پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی کی جو دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس سال اپریل میں کویتی وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں وزرائے اعظم کے درمیان یہ پہلی بات چیت تھی۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk