google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیر اعظم اور ملائیشیا کے وزیر اعظم کا عید الاضحی پر ٹیلی فونک رابطہ

: لاہور ،17 جون 2024 (جی این پی)

عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم عزت مآب داتوک سیری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔

وزیراعظم نے ملائیشیا کے برادرانہ عوام اور امت مسلمہ کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ غزہ میں جاری بحران پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی قیادت میں فلسطینی کاز پر ملائیشیا کے اصولی اور مستقل موقف کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے کوششوں کو دوگنا کرنے اور معصوم فلسطینی بھائیوں کو ضروری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: عید الاضحیٰ پر وزیراعظم پاکستان اور آذربائیجان کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، جو کہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں خیالات کے حامل ہیں۔

اپریل 2024 میں ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر اپنی حالیہ نتیجہ خیز ملاقات کے ساتھ ساتھ گزشتہ چار مہینوں میں دو ٹیلی فونک روابط کو یاد کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے دورہء پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے پر وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk