: کراچی ،30 مئی 2024 (جی این پی)
یورپی یونین کی مالی اعانت اور یو ا ین ڈ ا و کے غربت کے خاتمے اور دیہی سندھ میں جامع ترقی پروگرام پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج کراچی کے میریٹ ہوٹل میں اپنی بزنس گرانٹس اورینٹیشن تقریب کا کامیابی سے اختتام پزیر ہوا۔
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ، کاروباری افراد اور ایسوسی ایشنز کو بااختیار بنانے کے لیے منعقد ہونے والے اس ایونٹ نے متنوع کاروباری شعبوں کی نمائندگی کرنے والے 77 شارٹ لسٹ شدہ درخواست دہندگان کی شرکت کو ممکن بنایا۔
یہ شرکا اب مضبوط کاروباری پروپوزل تیار کرنے کے لیے کی طرف سے مختص کردہ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔
گرانٹ فنڈ میں جن شعبوں کا انتخاب کیا گیا ان میں شمسی مصنوعات، آٹو موٹیو انڈسٹری، ویسٹ مینجمنٹ، کنسٹرکشن، فوڈ پروسیسنگ، نمک کی کان کنی، ریٹیل، بائیو ماس پروسیسنگ، ٹیلی میڈیسن، رائس ہسنگ، اور ای کامرس وغیرہ شامل ہیں۔ اس تقریب میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس نے صنفی شمولیت اور خواتین کاروباریوں کے تعاون کے لیے کے عزم کو اجاگر کیا۔
کاروباری منصوبہ بندی کے لیے ماہرین کی مدد فراہم کرنے والی تین تکنیکی معاونت کمپنیاں سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ ، کرئیٹو انٹگریشن ، اور ہیں۔
یہ معروف ادارے وسیع تجربہ اور خصوصی مہارت کی حامل ہیں جوکہ مضبوط کاروباری ترقی کو یقینی بناتی ہیں۔
نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر جناب بدر الاسلام نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا، “یہ تقریب سندھ میں کاروباری برادری کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
یہ کمپنیاں جو تکنیکی معاونت فراہم کرتی ہیں وہ نہ صرف ان کاروباروں کو گرانٹس کے لیے درخواست دینے میں مدد فراہم کرے گی بلکہ انہیں اسٹریٹجک کاروباری منصوبے تیار کرنے اور دوسرے مالیاتی اداروں سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں بھی بااختیار بنائے گی۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
سرمایہ کاری ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری جناب راجہ خرم شہزاد عمر نے اقتصادی ترقی کے لیے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پروگرام کے پائیدار ترقی کے ماڈل کو تسلیم کرتی اور اس کی تعریف کرتی ہے، خاص طور پر کو اس اعتماد کے لیے سراہتی ہے جو اس نے سندھ میں تاجروں اور کاروباری برادری کو ضروری مالی مدد اور وسائل فراہم کیے ہیں۔
حکومت سندھ کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیکریٹری جناب خیر محمد کلواڑ نے اپنے اپنے خطاب میں یو ا ین ڈ ا وکو عوامی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی حمایت کے ذریعے غربت میں کمی کے لیے سندھ میں پروگرام کے نفاذ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے کاروباری برادری کے لیے کی حمایت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: بیلاروس میں پاکستانی “ٹرک آرٹ” ٹرام کا افتتاح
تقریب کا اختتام نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزر جناب فاروق احمد صدیقی کے کلمات کے ساتھ ہوا، جنہوں نے تمام شرکا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور سندھ میں معاشی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
پیڈار ایس ایم ای گرانٹس مقامی کاروباروں میں نمایاں ترقی کرے گی جس کے نتیجے میں ملازمتیں پیدا ہوں گی، کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور کو معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری آلات اور علم سے آراستہ کیا جائے گا۔
بزنس گرانٹس کے بارے میں:
بزنس ڈویلپمنٹ ونڈو کا آغاز سندھ بھر میں پائیدار روزگار کے مواقع اور پیداواری آمدنی پیدا کرنے میں کاروبار اور کاروباری اداروں کی مدد کے لیے کیا گیا تھا، جس میں خواتین اور نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی گئی تھی۔ مجوزہ پروجیکٹ کی لاگت کے 50 فیصد تک لاگت کے اشتراک کے ساتھ، اور خواتین کی زیر قیادت کاروبار کے لیے 70 فیصد تک گرانٹس 11,000 سے یو ر و 200,000 تک ہیں۔