
راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن جراحی سٹاپ سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ آفس تک اور جی ٹی روڈ پر سواں پل سے ہمراہی بس اسٹینڈ تک کیا گیا، جہاں متعدد غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ ڈی جی آر ڈی اے نے انفورسمنٹ سکواڈ کو ہدایت کی ہے کہ تمام غیر قانونی تجاوزات، غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مہم پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے بلا امتیاز اور بلاتفریق جاری رہے گی۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے عوام الناس پر زور دیا کہ وہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجاوزات کی نشاندہی محکمہ کو رپورٹ کریں اور رضاکارانہ طور پر غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات ختم کریں تاکہ نفاذی کارروائی کے دوران کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔ ڈی جی کی ہدایات پر آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ تجاوزات، غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہا ہے۔ آپریشن کی قیادت بلڈنگ سروئیر عامر محمود ملک اور آر ڈی اے کے دیگر عملے نے کی۔۔۔۔۔۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.