
کراچی: پاک بحریہ نے پاکستان کا 78واں یوم آزادی قومی جذبے اور عسکری روایت کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اور سیلرز پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈ کے فرائض سنبھالے۔
کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، کموڈور تصور اقبال نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گارڈ کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی نے کیڈٹس کے ہمراہ بابائے قوم کو قومی سلام پیش کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف، پاک بحریہ کےافسران اور سیلرز کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے۔
دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا اور پاک بحریہ کے زیر انتظام تمام مساجد میں ملکی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔علاوہ ازیں پاک بحریہ کےجہازوں اور تنصیبات کو روشنیوں سے سجایا گیا جبکہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، گوادر ، سانگھڑ اور اورماڑہ سمیت مختلف شہروں میں پاک بحریہ کی یونٹس میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد بھی کیاگیا۔ دیگر تقریبات میں مختلف بحری تنصیبات پر میراتھن اور بوٹ ریلیز کا انعقاد شامل تھا.
پاک بحریہ نے جشن آزادی وطن عزیز کو کسی بھی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.