
آئین کی خلاف ورزی کر کے کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے دور نہیں رکھا جا سکتا،
اسلام آباد۔ :چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کر کے کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے دور نہیں رکھا جا سکتا، کشمیر کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کے حقوق کے لیے پاکستانی قوم متحد ہے۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کر کے کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے دور نہیں رکھا جا سکتا، بہت جلد کشمیری بہن بھائیوں کو آزادی کا حق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کشمیر یوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ اہلیان کشمیر کے اوپر ظلم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے متحد ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو موثر طریقے سے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت پاکستان کو کشمیریوں کے حق کیلئے آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتی، کشمیر کے لیے آخری حد تک جائیں گے، دعا گو ہیں اللہ تعالی جلد کشمیری عوام کو آزادی عطا فرمائے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.