Saturday, July 26, 2025

اسلام آباد کی انٹرچینجز ، مرکزی شاہراہوں کی بیوٹیفکش و تزئین و آرائش کے حوالے سے  اہم اجلاس

اسلام آباد:  چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ ،ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈی جی ورکس، ڈی جی انوائرمنٹ ، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول  اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد کی اپلفٹنگ اور بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد، انٹرچینجز اور پیڈسٹرین برجز سمیت مرکزی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت، دیدہ زیب مستقل لائٹس اور ایس ایم ڈی ایز کی تنصیب کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں راول چوک انٹرچینج کی بیوٹیفکش اور تزئین و آرائش کے حوالے سے مختلف ڈیزائن کی تجاویز پیش کی گئی ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ روال چوک انٹرچینج کے  ڈیزائن میں تمام صوبوں سمیت اسلام آباد اور اکائیوں کی ثقافتی نمائندگی بھی شامل ھونی چاہیے، روال چوک انٹرچینج پر دیدہ زیب لائٹس اور جدید یس ایم ڈی لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے ورکنگ کی جائے۔ 

اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے مرکزی شاہراہوں پر موجود پیڈسٹرین برجز  کی اوور ہالنگ، مینٹیننس سمیت لائٹس اور ایس ایم ڈیز کی تنصیب کرنے کی ہدایت کی۔ پارک روڈ پر نئے پیڈسٹرین بریجز کی تنصیب کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں سی ڈی اے کی ایم پی او ونگ نے مرکزی شاہراہوں پر لین مارکنگ، کرب سٹونز کی مرمت اور پیچ ورک کے کاموں کے حوالے سے پیش رفت بریفننگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جہاں نئی شاہرات اور انڈر پاسسز کی تعمیر کی جارہی ہے وہاں ایکسپریس وے، مارگلہ روڈ، کلب روڈ، پارک روڈ اور فیصل ایونیو کو نہ صرف اپ گریڈ کیا جارہا ہے بلکہ ان شاہراہوں پر لین مارکنگ، زیبرا کراسنگ ، فٹ پاتھ کی مرمت، میڈین اسٹرپس، گرین بیلٹس اور رائٹ آف وے کو خوبصورت بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑے راؤنڈ آباؤٹس کی تزئین و آرائش اور اربن فاریسٹ کے منصوبوں کو آلودگی کم کرنے کیلئے ترجیح دی گئی ہے۔ اس حوالے سے چئیرمن سی ڈی اے نے ممبر فنانس کو ضروری فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کا کہا۔

چیئر مین سی ڈی اے نے ہدایت دی کی مرکزی شاہراہوں کے کراسنگ پر پیلکن کراسنگ و سگنلنگ کے نظام کی تنصیب پر کام کیا جائے تاکہ پیدل چلنے واے بآسانی سڑکیں عبور کر سکے اور ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ تزئین و آرائش اور شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے اس منصوبے کے تحت ماڈل شاہراہوں پر ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ کے کام کے ساتھ ساتھ مناسب جگہوں پر شجر کاری کی جائے۔  اسی طرح ان شاہراہوں پر جدید لائٹنگ کا انتظام بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں تمام بڑے اور چھوٹے میں سہولیات میں مزید اضافہ کرنے اور جدید لائٹس نصب کرنے کی ہدایت کی۔
چئیرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آبادکے ہر سیکٹر میں پارکس کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے جسمیں ٹریکس، جھولے، جدید لائٹنگ اور ہارٹیکلچر کے کام شامل ہوں۔

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی میں مزید اضافہ، ماحول دوست شہر ، سیاحتی اور تفریحی سہولیات کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے اقدامات کو مزید تیز کرنے کےلئے تمام  وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

Experts urge integrating the climate-nutrition link into Pakistan’s NDCs and policies

Agriculture both contributes to and is impacted by climate...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

SUPARCO remains vital to Pakistan’s space development

NUST Students Enter ISS-Based Global Finals Islamabad – : As...

President Zardari, Saudi Envoy Discuss Trade and Investment Ties

Ambassador of Saudi Arabia Calls on President Asif Ali...

Pakistan beat Uzbekistan in U-19 volleyball worlds opener

Pakistan Secures Second Consecutive Victory at FIVB Boys’ U19...

Chinese leadership praises Pakistan’s contribution to regional peace

Beijing :  Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M),...

Pakistan committed to climate resilience & global policy role, Dr. Malik

Minister Climate Represents Pakistan at COP29 HoD Retreat in...

Gilani, Ethiopian envoy agree on strengthening parliamentary cooperation

Islamabad : The Federal Democratic Republic of Ethiopia and...

Intl community to ensure India adheres to Indus Waters Treaty, FM

Islamabad : Osman Dione , Vice President of the...

Related Articles

Popular Categories