
اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن
شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ مالی سال 2024-25ء کے دوران پاکستان کی آئی ٹی، آئی ٹی ایز اور فری لانسرز کی برآمدات 3.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں،
آئی ٹی برآمدات میں مجموعی طور پر 18 فیصد اضافہ ہوا.
یہ نمایاں کامیابی وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور حکومت کی موثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے،
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پانچ کلیدی شعبوں میں مرکوز پالیسی اقدامات نے اس ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا،
انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت، ٹیلنٹ اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، پالیسی اقدامات کے ذریعے تحفظ اور معاونت کی فراہمی، مستحکم اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانا، قومی ڈیجیٹلائزیشن بالخصوص ڈیجیٹل معیشت اور کیش لیس پاکستان کی جانب پیشرفت شامل ہیں،
یہ ترقی حکومتی وژن اور پالیسی سازی کی کامیابی ہے،
پاکستان کے باصلاحیت آئی ٹی ماہرین، سٹارٹ اپس اور فری لانسرز کی انتھک کوششیں پاکستان کو عالمی ٹیک فورس بنا رہے ہیں۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.