
اسلام آباد : وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے میڈیا میں گردش کرنے والی بعض گمراہ کن خبروں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان حالیہ اجلاس نتیجہ خیز نہیں رہا۔
واضح کیا جاتا ہے کہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے واضح اور ٹھوس فیصلہ کیا گیا۔ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، جبکہ ریٹیل قیمت 173 سے 175 روپے فی کلوگرام سے زائد نہیں ہوگی۔
ریٹیل قیمت سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن تیار کیا جا رہا ہے جو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید زور دیا کہ تمام صوبائی حکومتیں اس مقررہ ریٹیل قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے اور ملک بھر میں قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
وزارت صارفین کے مفادات کے تحفظ اور منڈی میں شفاف اور منصفانہ طریقہ کار کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے عزم پر قائم ہے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.