
اسلام آباد،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سے 14 جولائی تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 111 افراد جاں بحق جبکہ 212 افراد زخمی ہوئے۔
رسب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ پنجاب میں ہوا،پنجاب میں مجموعی طور پر 40 افراد جاں بحق اور 111 زخمی ہوئے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں 37 افراد جاں بحق اور 55 افراد زخمی ہوئے، سندھ میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 37 زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 16 افراد جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد صفر جبکہ آزاد کشمیر میں 1 فرد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مون سون سے مجموعی طور پر 463 گھروں، 9 پلوں کو نقصان پہنچا، بارشوں میں117 مویشی بہہ گئے، ملک بھر میں 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
خیبرپختونخوا میں طورغر، چترال اور کوہستان کی سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں 4 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.