وزارت قانون میں ایسوسی ایٹ وکلاء کی تعیناتی کے لیے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد

اسلام آباد، —وزارت قانون و انصاف کی جانب سے آج انٹرن/ایسوسی ایٹ وکلاء کی تعیناتی کے لیے سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹیسٹ کمیونٹی سینٹر، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، آبپارہ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

ٹیسٹ میں ملک بھر سے قانون کے فارغ التحصیل نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس ٹیسٹ کا مقصد نوجوان قانونی اذہان کو وزارت قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل  آفس کے ساتھ کام کر کے عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ اقدام وفاقی حکومت اور وزارت قانون و انصاف کی ان وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد قانونی اور عدالتی نظام میں نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دینا اور مستقبل کے لیے تربیت یافتہ قانونی ماہرین کی ایک مستند فہرست تیار کرنا ہے۔
یہ عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیا گیا۔