اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 120 دن کی ایف بی آر ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن سہولت

اسلام آباد  پاکستان میں اپنے ہر دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی پالیسی کے تحت 120 دن کے لیے موبائل ڈیوائسز کی ایف بی آر ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس سہولت کی فراہمی مفت اور خودکار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے کر رہا ہے، جو DIRBS پورٹل پر دستیاب ہے:
https://dirbs.pta.gov.pk/drs

اس اقدام کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی کی سہولت کی عملی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جو پی ٹی اے کے اُس عزم کا مظہر ہے کہ وہ تمام زائرین کے لیے ڈیجیٹل رسائی کو آسان اور مؤثر بنائے۔