
آصف علی زرداری
صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان
( بین الاقوامی یومِ پارلیمان – 30 جون کے موقع پر پیغام)
آج ہم بین الاقوامی یومِ پارلیمان مناتے ہوئے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم جمہوریت، آزادی، شمولیت، رواداری اور معاشی و سماجی انصاف کے اصولوں پر کاربند رہیں گے۔
پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئینی اقدار کی نگہبان ہوتی ہے۔ یہ قومی پالیسی کی تشکیل، شفافیت و جوابدہی کو یقینی بنانے اور تمام شہریوں کے بنیادی حقوق و آزادیوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ مؤثر قانون سازی اور بھرپور نگرانی کے ذریعے پارلیمان عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، طرزِ حکمرانی کو مؤثر بنانے اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
اس اہم دن کے موقع پر میں پارلیمان کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جو شفاف، جامع اور عوامی شراکت پر مبنی طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ قانون ساز اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوری اقدار کا تحفظ کریں اور قومی ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں۔
پارلیمانِ پاکستان اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی، اُن کے حقوق و آزادیوں کے تحفظ اور عوامی احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ آئیے ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں جمہوریت فروغ پائے، ادارے مضبوط ہوں اور ہر شہری کی آواز سنی اور عزت سے سمجھی جا ئے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.