
کوالالمپور : نیشن ہاکی کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے فرانس کو شوٹ آؤٹ کے زریعے 2-3 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشن ہاکی کپ میں پاکستان اور فرانس کے مابین کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے شوٹ آؤٹ کے زریعے دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔
مقررہ وقت کے اختتام تک پاکستان اور فرانس کے مابین کھیلے جانے والا میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول38ویں منٹ میں افراز نے،42ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے محمد سفیان خان نے،43ویں منٹ میں محمد حماد الدین نے فیلڈ گول سکور کیا۔ فرانس کی جانب سے زیویئر، وکٹر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بعد ازاں پاکستان کی جانب سے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شوٹ آؤٹ کے زریعے 2-3 سے جیت لیا۔ مین آف دی میچ رانا وحید اشرف قرار پائے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سیمی فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.