
اسلام آباد، : وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات میں بی آئی ایس پی کے مختلف پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں بے نظیر نشوونما پروگرام، بے نظیر تعلیمی وظیفے، اور بے نظیر کفالت پروگرام شامل ہیں۔ گفتگو کا مرکز ان پروگراموں کی افادیت اور رسائی میں بہتری لانا رہا۔
خصوصی طور پر بے نظیر ہنر مند پروگرام پر تفصیلی غور ہوا، جو نوجوانوں کو فنی اور تکنیکی مہارتیں فراہم کر کے خود کفیل بنانے کا ہدف رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر نے اس پروگرام کے وژن اور ساخت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے نظیر ہنر مند پروگرام ہمارے نوجوانوں کا مستقبل ہے۔ ہنر کی تعلیم کے ذریعے ان کو بااختیار بنانا پائیدار تخفیفِ غربت کی جانب ایک ٹھوس قدم ہے۔
وفاقی وزیر نے بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری جناب عامر علی کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کی مضبوط قیادت ہی اس پروگرام کی کامیابی اور ساکھ کی بنیاد ہے۔
ملاقات کے اختتام میں دونوں فریقین نے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور بی آئی ایس پی کے اثرات کو ملک بھر میں بڑھانے کے عزم کا اظہار کیاـ
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.