
اسلام آباد: — قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی بھرتی کا اشتہار گردش کر رہا ہے، جو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے ہے۔
اس سلسلے میں واضح کیا جاتا ہے کہ اس اشتہار کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عوام سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ ایسے جعلی اشتہارات کو نظرانداز کریں۔
عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی بھرتی سے متعلق اطلاع کو مصدقہ ذرائع سے تصدیق کے بعد ہی قابلِ اعتبار سمجھا جائے تاکہ اس قسم کی جعلی اور بے بنیاد معلومات کا شکار ہونے سے بچا جا سکے۔
قومی اسمبلی سے متعلق سرکاری اطلاعات اور اعلانات کے لیے قومی اسمبلی پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ www.na.gov.pk ملاحظہ فرمائیں۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.