
وزیراعظم نوجوانوں کیلٸے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں، ارشد ندیم سینٹرآف ایکسیلینس پر جلد اجلاس ہوگا، چیٸرمین پراٸم منسٹر یوتھ پروگرام کی رسجا وفد دے گفتگو
اسلام آباد : چیٸرمین پراٸم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخاں نے کہا ہےکہ ملک میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے، وزیراعظم نوجوانوں کیلٸے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں، کھیلوں سے سفارشی کلچرل کا خاتمہ یقینی بناے گے ، ارشد ندیم سینٹرآف ایکسیلینس کیلٸے مختص فنڈز پر تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ جلد اجلاس ہوگا۔ ان خیالات کأ اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں رسجا وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوے کیا۔رانا مشہود احمد نے کہا کہ انفراسٹکچر، ڈیپارٹمنٹل سپورٹس، ٹیلنٹ ہنٹنگ کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ،یوتھ پروگرام کے تحت رواں سال نو مختلف کھیلوں میں پلیٸرز ڈویلپمنٹ پر کام ہورہا ہیں، ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، ہمیں اسے میرٹ پر آگے آنے کا مواقع دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ارشد ندیم سینٹرآف ایکسیلینس کیلٸے مختص فنڈز پر جلد اجلاس ہوگا ،حکومت نے ارشد ندیم سینٹرآف ایکسیلینس کیلٸے خطیر فنڈز مختں کٸے ہیں جس پرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ماسٹر پلان تیار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا سسٹم درست کررہے ہیں ، ٹیلنٹڈ پلیٸرز کو آگے لانے کیلٸے اکیڈمیاں فراہم کرینگے ، ماضی میں جس سپورٹس کلچر کا پنجاب میں آغاز کیا تھا اسے جاری رکھنا چاہیے تھا، رانا مشہود احمد نے کہا کہ میڈیانے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، حکومت نوجوانوں کیلٸے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلٸے اقدامات کررہی ہے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.