
اسلام آباد : تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشئین انڈور روونگ چیمپئن شپ میں پانچ گولڈ میڈل جیتنے والے اسد اقبال نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، پاکستان روونگ فیڈریشن کے چیئرمین رضوان الحق اور سنٹرل سیکریٹریٹ پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے انچارج اور نیشنل روونگ فیڈریشن اسلام آباد کے صدر سید سبط الحسن بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسد اقبال کو اس اعزاز کے حصول پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرینگے ، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں روونگ کے فروغ کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان باصلاحیت ہیں ہماری کوشش ہے کہ صوبہ کا سافٹ امیج روشن کرنے کے لیئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے، اسد اقبال نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.