
میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامزشامل ہوں گے
اسلام آباد: تعلیم کی روشنی ہر گھر تک پہنچانے کے عظیم مشن کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے تمام تعلیمی پروگرامز جن میں میٹرک، ایف اے، آئی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے، بی کام، بی بی اے)،ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایڈ، بی ایس، ماسٹرز،ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹس شامل ہیں کے داخلے یکم جولائی 2025ء سے بیک وقت شروع ہوں گے۔طلبہ اور طالبات کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام پروگرامز کی تفصیلات، پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پریکم جولائی سے دستیاب ہوں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی کیمپسزکے سہولتی مراکز میں طلبہ کو انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے استعمال کی مفت سہولت دستیاب ہوگی، آن لائن داخلوں میں معاونت کے لئے تربیت یافتہ عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے طلبہ کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خواب ہے کہ تعلیم ہر فرد تک پہنچے، چاہے وہ کسی بھی عمر، علاقے یا طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر طالبعلم بغیر کسی رکاوٹ کے تعلیم حاصل کرے اور روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھائے۔داخلے کے منتظر طلبہ کسی بھی رہنمائی کے لیے یونیورسٹی کے قریبی علاقائی دفترسے یا یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 468-112-111-051 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.