Wednesday, June 18, 2025

پی ٹی اے کا کلونڈ موبائل ڈیوائسز اور آئی ایم ای آئی کی غیر قانونی ٹیمپرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) گوجرانوالہ کے ساتھ مل کر سیالکوٹ میں غیر قانونی طور پر آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور کلونڈ موبائل فونز کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب چھاپے مارے۔

پہلا چھاپہ علامہ اقبال چوک میں واقع الیکٹرو مارٹ پر مارا گیا، جہاں سے ایک ایسا موبائل فون برآمد ہوا جس کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کیا گیا تھا۔ دکاندار کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ دوسرا چھاپہ ریحان موبائل سینٹر پر مارا گیا، جہاں سے چار ایسے موبائل فونز برآمد ہوئے جن کے آئی ایم ای آئی کی ٹیمپر نگ کی گئی تھی ۔ ان میں گوگل پکسل کے مختلف ماڈلز شامل تھے جن کے آئی ایم ای آئی نمبرز کم قیمت ماڈلز کے ساتھ مطابقت رکھتے تھے۔ دونوں مقدمات میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

‎واضح رہے کہ پی ٹی اے موبائل ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی نمبرز کی ٹیمپرنگ اور ان کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور کلون شدہ فونز کی فروخت قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے، جو سائبر جرائم، مالی دھوکہ دہی، اغوا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

‎پی ٹی اے کی عوام الناس سے گزارش ہے کہ فون کلوننگ یا ٹیمپرنگ سے متعلق کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں۔ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

Govt committed to upholding legal education standards in Pakistan, Tarar

Law Minister Chairs High Level Meeting on Legal Education...

Only 1 in 3 women in Pakistan controls reproductive health, Report

Dr. Luay Shabaneh, UNFPA Representative in Pakistan, addresses the...

Pakistan advancing technology-driven economic growth, Consul General

Pakistan-U.S. Tech Investment Conference 2025 Held in New York...

Diamer polio case highlights urgent need for stronger efforts, Minister

Federal Minister for Health Visits Gilgit-Baltistan to Oversee Polio...

SSDO called for an urgent and integrated national policy

Islamabad : On the occasion of the World Day...

Related Articles

Popular Categories