
اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کا انڈسٹریل ایریا زون تھانہ شمس کالونی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔
ایس پی انڈسٹریل ایریا زون کی سپرویژن میں پولیس کی نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔
سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن سے قبل نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سرچ آپریشن کے دوران, 150 افراد، 100گھروں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 07 موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔
دوران گرینڈ سرچ آپریشن 17مشتبہ افراد اور تین مو ٹر سائیکلوں کو تھانہ شفٹ کیا گیا،
سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔
شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔ عوام الناس کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.