
اسلام آباد، : وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے آج پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین طاہر نصراللہ وڑائچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بار کونسل کے آئندہ انتخابات، وکلاء کی اہلیت (ایلیجبیلٹی) کے معیار، اور بار کونسل کی اصلاحات سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر قانون نے اس بات پر زور دیا کہ بار کونسل کے انتخابات مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے اور اہلیت کے معیار کے حوالے سے جو اتفاق رائے قائم ہے، اسے برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیشہ ور (پروفیشنل) وکلاء کی حوصلہ افزائی اور غیر پیشہ ور (نان پروفیشنل) وکلاء کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے بار کونسل کی دی گئی تجاویز کو بل کا حصہ بنایا جائے گا۔قانونی تعلیم کو فروغ دینے اور بار کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرانٹ ان ایڈ جاری کی گئی ۔
وزیر قانون نے طاہر نصراللہ وڑائچ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں اپنی تحریری تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی اور آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.