Thursday, June 19, 2025

پی ٹی اے کا جعلی اور ٹیمپرڈ موبائل ڈیوائسز کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد : آئی ایم ای آئی کی غیر قانونی طور پر ٹیمپرنگ اور جعلی/پیچڈ موبائل ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف کارروائی کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) گوجرانوالہ کے تعاون سے گوجرانوالہ میں دو کامیاب چھاپے مارے گئے ۔

پہلا چھاپہ گوگل ویلی موبائل پلازہ، ماڈل ٹاؤن میں مارا گیا، جہاں 19 ٹیمپرڈ/کلونڈ فونز برآمد ہوئے اور دکان مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ دوسرا چھاپہ موسیٰ موبائل، مین مارکیٹ، گوجرانوالہ پر مارا گیا، جہاں 6 ٹیمپرڈ ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں، تاہم دکان کا مالک موقع پر موجود ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ قبضہ شدہ فونز میں ایک ایسی ڈیوائس شامل تھی جس کا آئی ایم ای آئی ڈزنی موبائل سے منسلک تھا – یعنی ایک ایسا برانڈ جو پاکستان میں دستیاب ہی نہیں۔ برآمد شدہ فونز میں گوگل پکسل، ون پلس، موٹرولا اور سیمسنگ S23 الٹرا شامل تھے، جن کے آئی ایم ای آئی کم قیمت ڈیوائسز کے طور پر دوبارہ ترتیب دیے گئے تھے۔ واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے غیر قانونی آئی ایم ای آئی تبدیلی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے۔ اس قسم کی سرگرمیاں قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے خطرے کا باعث ہیں جس سے جرائم پیشہ افراد کو شناخت چھپانے، سائبر جرائم، مالیاتی دھوکہ دہی، اغواء اور دیگر سنگین جرائم میں مدد ملتی ہے۔

پی ٹی اے کی عوام الناس سے گزارش ہے کہ جعلی موبائل فونز کی فروخت یا آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ سے متعلق کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ تاکہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

COMSTECH fosters scholarships and academic ties with Bangladesh, Amb Iqbal

OIC-COMSTECH Special Vice Chancellors’ Forum for Bangladesh was organized...

KSrelief wraps up eye camps in Pakistan under Noor Saudi Initiative

Islamabad: The King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre...

Pak, Uzbekistan to boost maritime, blue economy via joint group

Islamabad –: Pakistan and Uzbekistan have agreed to form...

Privatisation Commission Board Approves Key Steps for Strategic Transactions

Islamabad : The 235th meeting of the Privatisation Commission...

Pakistan Russia Energy Ministers Advance the Energy ties

Minister Ali Pervaiz invites Russian Company to invest in...

CDWP approves 10 different development projects

Islamabad :   The Central Development Working Party (CDWP), in...

Vietnam, Pakistan Parliamentary Group holds key role in Pakistan’s ASEAN policy

Ambassador of Vietnam Meets with Parliamentary Secretary to Boost...

Related Articles

Popular Categories