Monday, June 16, 2025

بجٹ ظالمانہ، عوام دشمن اور استحصالی قرارم: آل پاکستان انجمن تاجران کا شدید ردعمل

مراعات یافتہ طبقہ خوش، عوام پر بوجھ مزید بڑھا دیا گیا، اجمل بلوچ

اسلام آباد– آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ ’’مراعات یافتہ طبقے کا محافظ اور عوام کے لئے معاشی زہر‘‘ ہے۔ صدر انجمن اجمل بلوچ نے سخت ترین الفاظ میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت نے عوام پر بوجھ ڈال دیا اور خود پر شاہانہ اخراجات برقرار رکھے۔‘‘

انہوں نے سوال اٹھایا کہ:
“حکومت نے اپنے اخراجات اور مراعات میں کمی کا اعلان کیوں نہیں کیا؟”
اجمل بلوچ نے بتایا کہ اسمبلی ممبران، وزیروں اور مشیروں کی تنخواہیں بجٹ سے پہلے ہی بڑھا دی گئیں جبکہ عوام کو صرف مہنگائی اور ٹیکسز کا تحفہ ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اخراجات میں 28 فیصد اضافہ کر کے حکومت نے اپنے اصل ترجیحات واضح کر دی ہیں۔ ’’سپیکر قومی اسمبلی اور چیرمین سینٹ کی صرف کرسی پر بیٹھنے کی تنخواہ 13 لاکھ ماہانہ کر دی گئی ہے، یہ کھلا ظلم ہے،‘‘ اجمل بلوچ نے کہا۔
انہوں نے بجٹ کو عام آدمی کی قوت خرید کے خلاف ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ جب عوام کے پاس خریدنے کی سکت ہی نہیں ہوگی، تو فیکٹریاں، دکانیں اور تاجر کیسے بچیں گے؟

اجمل بلوچ نے سولر انرجی کو مہنگا کرنے پر شدید تنقید کی کہ بجلی سستی کرنے کے بجائے سولر پینل کی امپورٹ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے آئی پی پیز (IPP’s) جیسے مہلک معاہدوں کا بجٹ تقریر میں ذکر تک گوارا نہیں کیا، حالانکہ یہ معاہدے ملک کی ریڑھ کی ہڈی توڑ چکے ہیں۔

’’مفت بجلی اور بجلی چوری پر قابو پانے کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ عوام مہنگی بجلی کے شکنجے میں ہیں اور اب کاربن لیوی کے نام پر ایک نیا ٹیکس بھی لگا دیا گیا ہے،‘‘ صدر انجمن تاجران نے مزید کہا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو ری شیڈول کیا جائے تاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو اور عوام کو ریلیف ملے۔
اجمل بلوچ نے خبردار کیا کہ اگر کالے قوانین کے تحت دیئے گئے اختیارات واپس نہ لئے گئے، تو انجمن تاجران آئندہ لائحہ عمل کا اعلان مشاورت کے بعد کرے گی۔
مرکزی میڈیا سیل، آل پاکستان انجمن تاجران نے خبردار کیا کہ “تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب صرف بیانات نہیں، عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔”

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

PM condemns blatant Israeli aggression against Iran

Prime Minister speaks with President of Iran Lahore : Prime...

Islamabad’s education system must become a model for other provinces, FM

Rs. 35.86 Billion in Projects considered by CDWP; 8...

PFF announces squad for AFC Women’s Asian Cup Qualifiers

Lahore - The Pakistan Football Federation (PFF) has named...

NCSW voices concerns over WEF’s Global Gender Gap Report

Islamabad :  National Commission on the Status of Women...

Speaker NA Condoles with Zahra Wadood Fatemi Mother’s Demise

Islamabad : Speaker of the National Assembly, Sardar Ayaz...

20,000 tons of Afghan fertilizer at Gwadar boosts global confidence, Junaid Ch

Islamabad — Federal Minister for Maritime Affairs, Muhammad Junaid...

Russia strongly condemns Israel’s attack against Iran, Foreign Ministry

Russia's Foreign Ministry Statement in connection with Israel’s strikes...

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہوں گے

میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامزشامل ہوں...

Related Articles

Popular Categories