Monday, June 16, 2025

صدر ٹرمپ نے اس جنگ بندی کے حوالے سے حوصلہ افزا کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

واشنگٹن : امریکہ کے دورے پر آئے اعلیٰ سطحی پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیا.
اے ایف پی کے مطابق حالیہ پاک بھارت بحران کے بعد دونوں ملکوں کی جانب سے اعلی قانون سازوں کو امریکہ روانہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے حق میں رائے ہموار کر سکیں
امریکی صدر ٹرمپ نے حالیہ بحران میں سفارت کاری کے حوالے سے متحرک کردارادا کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن نے جوہری ہتھیاروں سے لیس فریقین کے درمیان چار دن کی لڑائی کے بعد جنگ بندی میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کیا۔
دونوں ملکوں کے وفود کی قیادت ان بااثر سیاستدانوں کو سونپی گئی ہے جو مغربی سامعین سے آسانی کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاحیت سے جانے جاتے ہیں
پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ کے فعال کردار کو قبول کیا ہے. بھارت ایک طویل عرصے سے کشمیر کے فلیش پوائنٹ ہمالیائی علاقے پر بیرونی ثالثی سے انکار ی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح امریکہ اور صدر ٹرمپ نے اس جنگ بندی کے حوالے سے حوصلہ افزا کردار ادا کیا اسی طرح انہیں دونوں فریقین کو جامع مذاکرات کی میز پر لانے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،

انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ہندوستانی حکومت کی ہچکچاہٹ معنی خیز ہے.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ بندی جیسے مشکل مرحلے کے حصول پر امریکی قیادت تعریف کی مستحق ہے
خبر رساں ایجنسی نے بتایا صدر ٹرمپ نے بار بار جوہری جنگ کو روکنے کی بات کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ نے ایک غیر جانبدار مقام پر دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کا کہا ہے.
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ
صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی روش خوش آئند ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی پر بات کرنے کے لیے تیار ہے لیکن کشمیر کو بنیادی تنازعے کے طور پر میز پر لانے کی ضرورت ہے.
بھارت جنوبی ایشیا میں ایک خطرناک مثال قائم کر رہا ہے جس کے تحت کوئی بھی ملک دہشت گردانہ حملہ ہونے کی صورت میں جنگ چھیڑ دے. 1.7 ارب لوگوں اور ہماری دو عظیم قوموں کی تقدیر کو بے نام، بے چہرہ، غیر ریاستی اداکاروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اور نہ ہی اسے اس نیو نارمل کی صورتحال سے دوچار کیا جاسکتا ہے جو بھارت مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

PM condemns blatant Israeli aggression against Iran

Prime Minister speaks with President of Iran Lahore : Prime...

Islamabad’s education system must become a model for other provinces, FM

Rs. 35.86 Billion in Projects considered by CDWP; 8...

PFF announces squad for AFC Women’s Asian Cup Qualifiers

Lahore - The Pakistan Football Federation (PFF) has named...

NCSW voices concerns over WEF’s Global Gender Gap Report

Islamabad :  National Commission on the Status of Women...

Speaker NA Condoles with Zahra Wadood Fatemi Mother’s Demise

Islamabad : Speaker of the National Assembly, Sardar Ayaz...

20,000 tons of Afghan fertilizer at Gwadar boosts global confidence, Junaid Ch

Islamabad — Federal Minister for Maritime Affairs, Muhammad Junaid...

Russia strongly condemns Israel’s attack against Iran, Foreign Ministry

Russia's Foreign Ministry Statement in connection with Israel’s strikes...

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہوں گے

میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامزشامل ہوں...

Related Articles

Popular Categories