Monday, June 16, 2025

بحری معیشت کے فروغ کے لیے میرٹائم چیمبر آف کامرس قائم کریں گے۔ جنید انوار

کراچی، وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے بحری معیشت کے فروغ اور بندرگاہوں پر ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے میرٹائم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کا اعلان کیاھے ۔
پاکستان بزنس کونسل فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے چیلنجز خصوصاً گلوبل ساؤتھ میں، پائیدار ترقی کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساحلی علاقے سمندری سطح کے بلند ہونے، شدید موسمی حالات اور ماحولیاتی بگاڑ جیسے خطرات سے دوچار ہیں، جس کے پیش نظر ایک مخصوص پلیٹ فارم کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔
جنید چوہدری نے بتایا کہ میرٹائم چیمبر نہ صرف بندرگاہوں، شپنگ، لاجسٹکس، ماہی گیری اور سمندری خدمات جیسے شعبوں کو یکجا کرے گا بلکہ سرمایہ کاری، جدت، اور پائیداری پر مبنی ترقی کو فروغ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیمبر بندرگاہوں پر ماحولیاتی تحفظ، سبز ٹیکنالوجیز کے فروغ اور کاربن کے اخراج میں کمی جیسے اقدامات کو ترجیح دے گا۔
وزیر بحری امور نے عوام و نجی شعبے کے اشتراک پر زور دیتے ہوئے ماحولیاتی ماہرین، صنعتی قائدین اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر قومی و عالمی ماحولیاتی اہداف کے حصول کا عزم بھی ظاہر کیا۔
انہوں نے کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ان کی سندھ کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ملاقات بھی ھوئی ہے تاکہ ہر سطح پر مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
جنید چوہدری نے پاکستان کی بندرگاہی انفرااسٹرکچر کی جدید کاری کے منصوبے کی تفصیلات بھی پیش کیں، جن میں ڈیجیٹلائزیشن، مؤثر کارگو ہینڈلنگ اور ماحولیاتی تحفظ کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے۔
پاکستان بزنس کونسل نے اس اقدام کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم چیمبر کا قیام ایک پائیدار اور معاشی طور پر مضبوط بحری معیشت کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

PM condemns blatant Israeli aggression against Iran

Prime Minister speaks with President of Iran Lahore : Prime...

Islamabad’s education system must become a model for other provinces, FM

Rs. 35.86 Billion in Projects considered by CDWP; 8...

PFF announces squad for AFC Women’s Asian Cup Qualifiers

Lahore - The Pakistan Football Federation (PFF) has named...

NCSW voices concerns over WEF’s Global Gender Gap Report

Islamabad :  National Commission on the Status of Women...

Speaker NA Condoles with Zahra Wadood Fatemi Mother’s Demise

Islamabad : Speaker of the National Assembly, Sardar Ayaz...

20,000 tons of Afghan fertilizer at Gwadar boosts global confidence, Junaid Ch

Islamabad — Federal Minister for Maritime Affairs, Muhammad Junaid...

Russia strongly condemns Israel’s attack against Iran, Foreign Ministry

Russia's Foreign Ministry Statement in connection with Israel’s strikes...

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہوں گے

میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامزشامل ہوں...

Related Articles

Popular Categories