
اسلام آباد – پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر کے 46 بڑے شہروں، بشمول آزاد جموں و کشمیر (اے جے اینڈ کے) اور گلگت بلتستان (جی بی) میں فکسڈ لائن براڈبینڈ سروسز کا کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے مکمل کر لیا ہے۔ یہ سروے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کیے گئے جن کا مقصد براڈبینڈ سروس فراہم کرنے والے اداروں (بی ایس پیز ) کی نیٹ ورک کارکردگی کا جائزہ لینا اور صارفین کو بہتر معیار کی انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔
سروے نتائج کے مطابق زیادہ تر بی ایس پیز نے اہم کی پرفارمنس انڈیکیٹر (کے پی آئیز) جیسے (i) نیٹ ورک کی دستیابی (لوکل اینڈ کور) اور (ii) نیٹ ورک لیٹنسی (لوکل سیگمنٹ) میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم، کچھ شہروں میں متعدد بی پی ایس پیز نے درج ذیل اشاریوں میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا: (i) بینڈوڈتھ کا استعمال، (ii) جیٹر، اور (iii) نیٹ ورک لیٹنسی (انٹرنیشنل سیگمنٹ)، جو کہ مصروف اوقات میں صارف کے تجربے کو بری طرح متاثر کر سکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے متعلقہ آپریٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اصلاحی اقدامات اٹھائیں اور سروس کے معیار کو بہتر بنائیں۔
پی ٹی اے کا مقصد ان سرویز کے ذریعے ملک بھر میں فکسڈ لائن براڈبینڈ کی مجموعی سروس کوالٹی میں بہتری لانا اور صارفین کو بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی ہے۔ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے تفصیلی سروے نتائج عوام کی معلومات کے لیے پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.