
اسلام آباد : سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد کے زیر اہتمام بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) کی 36ویں برسی کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کی ممتاز سیاسی، مذہبی، علمی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی اور بانی انقلاب اسلامی ایران کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کی ہمہ جہت شخصیت عالم اسلام کیلئے نمونه عمل ہے۔ دنیا بھر میں موجود اسلامی تحریکیں امام خمینی کے افکار سے متاثر ہوئیں۔ فلسطین میں ظلم و جبر کے مقابلے میں موجود مزاحمت اس کی زندہ مثال ہے۔ تاریخ اسلام اور انقلابی تحریکوں سے متعلق وسیع مطالعے کے باعث امام خمینی آنے والے وقت اور حالات سے بخوبی آگاہ تھے۔ ایرانی قوم انکی بصیرت اور افکار پر چلتے ہوئے ترقی کی سمت گامزن ہے۔
اس پروقار تقریب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، سابق وفاقی وزیر راجہ ظفر الحق، سابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری ، سابق وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری، محترمہ سمعیہ راحیل قاضی، ڈاکٹر عقیلہ خاتون اور ڈاکٹر سید ناصر شیرازی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عقیلہ خاتون کی کتاب جو امام خمینی اور علامہ اقبال کے افکار و آثار کے تقابلی مطالعہ پر مشتمل ہے، کی رونمائی بھی کی گئی۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.