
کراچی : پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری پاکستان پیڈل رینکنگ کپ 2025 ء کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ گزشتہ روزاسپورٹ آن کراچی میں ٹورنامنٹ کے کھیلے مردوں کی کیٹگریز کے مقابلوں میں پیڈل اسٹار اور کیچ برادرز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں خواتین کیٹیگریز میں
ٹرائب اور ایم یو وی کی ٹیموں کے نے فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ بوائز انڈر 14 کے مقابلوں میں الاوالا اور سپر اسٹرائیکرز کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کیٹیگریز کے پہلے سیمی فائنل میں
ٹرائبس نے سسٹر سکواڈ کو 2-0 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ایم یو وی نے کنٹرول ایکس پاور کو 2-0 سے ہرا دیا۔مردوں کی کیٹگریز کے مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں پیڈل اسٹار نے گار گالا کو 2-1 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کیچ برادرز نے ٹائیگرز کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔
بوائز انڈر-14 کے مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں
الاوالا نے اے ٹو برادرز کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سپر اسٹیکرز نے شاہین ٹیم کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.