Thursday, June 19, 2025

ہمارے نوجوانوں نے بھارت کو ففتھ جنریشن وار میں دھول چٹا دی، رانا مشہود

اسلام آباد۔ :  چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے بھارت کو ففتھ وار جنریشن اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں دھول چٹا دی، 1998ء میں پاکستان نے شدید امریکی دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے، یہ ''ایبسولوٹلی ناٹ'' تھا اور اب پاکستان نے دنیا کے دبائو کے باوجود بھارت کو جواب دے کر ایک بار پھر ''ایبسولوٹلی ناٹ'' کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ان پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل یوتھ ہب قائم کیا گیا ہے جس پر نوجوانوں کیلئے سکالرشپس، ملازمتوں سمیت دیگر مواقع کے بارے میں آگاہی اور معلومات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے پہلی نیشنل یوتھ اینڈ ایڈولسنٹ پالیسی پر مشاورت آخری مرحلہ میں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم اور وظائف سمیت دیگر اقدامات کئے، ہم نے مستقبل کے معماروں پر سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملہ کے بعد پوری پاکستانی قوم نے قومی ہم آہنگی و یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا، دشمن نے ہمارے خلاف ففتھ جنریشن وار شروع کی، ہمارے نوجوانوں اور قوم کے درمیان تقسیم اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن ہمارے نوجوانوں نے بھارت کو شکست دی۔





 انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ناکام بنایا، ہمارے میڈیا نے ذمہ داری سے سچ دکھایا اور اب دنیا اسی سچ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک کا دورہ کرکے ان سے اظہار تشکر کیا ہے، اس جنگ میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کو مختصر وقت میں شکست دی، بھارت نے جنگ بندی کیلئے منت سماجت کی۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، ہمیں ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت کو دھول چٹا دی، انہوں نے سائبر حملوں کے ذریعے بھارت کا تمام نظام درہم برہم کر دیا، اس جنگ میں رافیل سمیت بھارت کے 6 جہاز گرائے گئے اور بھارت کے ایس۔400 نظام کو نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو معیشت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی شکست دینا ہے، متعدد ممالک بھارت میں کاروباری سرگرمیاں ختم کرکے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آئندہ سال 6 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے تربیت دی جائے گی، ہمیں مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1998ء میں پاکستان نے شدید امریکی دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے، یہ ''ایبسولوٹلی ناٹ'' تھا اور اب پاکستان نے دنیا کے دبائو کے باوجود بھارت کو جواب دے کر ایک بار پھر ''ایبسولوٹلی ناٹ'' کا مظاہرہ کیا ہے، ہم امن پسند ملک ہیں جس کی بناء پر ہم نے جنگ بندی کو قبول کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، پاکستان نے بھارت کا خطے کا غنڈہ بننے کا خواب چکنا چور کر دیا اور اب اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اس کے اندر گھس کر ماریں گے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ یوم تکبیر پوری پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے، پاکستانی قوم بالخصوص نوجوانوں کو مستقبل میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارتی حملہ کے دوران افواج پاکستان نے بھرپور انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1998ء میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے جوہری توازن قائم کیا، ہمیں اپنے اندر ثقافتی، مذہبی اور سماجی اقدار کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دشمن اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے ان کو نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر حملہ کے بعد بھارت اب غیر متعلقہ ہو چکا ہے، وہ اب دوبارہ پاکستان پر جارحیت کی ہمت نہیں کر سکتا، پاکستان نے بھارت کو تمام شعبوں میں مات دی ہے، کشمیر اور پانی ہمارا قومی مسئلہ ہے اور پاکستان کی قومی سالمیت اور قومی مفادات کے امور پر ہم سب متحد ہیں۔ اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ناصر محمود قریشی، سابق صدر آئی سی سی آئی ظفر بختاوری اور سابق صدر آئی سی سی آئی اکرم فرید نے بھی خطاب کیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے دوران مادر وطن کیلئے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت اور پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

KSrelief wraps up eye camps in Pakistan under Noor Saudi Initiative

Islamabad: The King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre...

Pak, Uzbekistan to boost maritime, blue economy via joint group

Islamabad –: Pakistan and Uzbekistan have agreed to form...

Privatisation Commission Board Approves Key Steps for Strategic Transactions

Islamabad : The 235th meeting of the Privatisation Commission...

Pakistan Russia Energy Ministers Advance the Energy ties

Minister Ali Pervaiz invites Russian Company to invest in...

CDWP approves 10 different development projects

Islamabad :   The Central Development Working Party (CDWP), in...

Vietnam, Pakistan Parliamentary Group holds key role in Pakistan’s ASEAN policy

Ambassador of Vietnam Meets with Parliamentary Secretary to Boost...

President visits POF for further enhancing country’s defence capabilities

Wah Cantt : President Asif Ali Zardari, visited Pakistan...

Related Articles

Popular Categories