Tuesday, July 1, 2025

پی ایم اینڈ ڈی سی نے پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل پروفیشنلز کے لیے لائسنسنگ سروسز کا آغاز کر دیا

اسلام آباد، : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے پہلی بار پنجاب میں لائسنسنگ سسٹم کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا ہے، جو کہ میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس اور پریکٹیشنرز کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہ نظام پی ایم اینڈ ڈی سی کے لاہور ریجنل آفس، واقع شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، لاہور، میں متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ ڈیجیٹل اقدام نئے فارغ التحصیل اور تمام میڈیکل اور ڈینٹل پروفیشنلز و اسپیشلسٹس کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی رجسٹریشن تیزی اور محفوظ طریقے سے مکمل کر سکیں۔ یہ نظام شفافیت، کارکردگی اور رسائی کو بہتر بناتا ہے، روایتی رکاوٹوں کو ختم کرتا ہے اور رجسٹریشن کے وقت کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔

اس اقدام کا سب سے نمایاں فائدہ یہ ہے کہ پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل پریکٹیشنرز کو اب رجسٹریشن سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد ہیڈ آفس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے ان کا قیمتی وقت اور توانائی بچے گی۔
مزید برآں، وہ ڈاکٹرز جو آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست فارم بھرنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہوں، انہیں لاہور ریجنل سنٹر میں موجود عملہ مکمل رہنمائی اور معاونت فراہم کرے گا۔
اب تمام رجسٹریشن سروسز پی ایم اینڈ ڈی سی لاہور ریجنل آفس میں دستیاب ہوں گی۔ ان سروسز میں شامل ہیں:

مکمل رجسٹریشن، لائسنس کی تجدید، گڈ اسٹینڈنگ سرٹیفکیٹس کا اجرا ، ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹس،
رجسٹریشن ڈیٹا میں کسی قسم کی تبدیلی،

تاہم، تدریسی اسناد اور عملی تجربے سے متعلق معاملات لاہور ریجنل آفس میں انجام نہیں دیے جائیں گے۔

لاہور آفس آن لائن درخواستوں کی ، پراسیسنگ، اور متعلقہ سوالات کے حل میں بھی مکمل معاونت فراہم کرے گا۔ اصل سرٹیفکیٹس ٹی سی ایس کورئیر سروس کے ذریعے پریکٹیشنرز کو بھیجے جائیں گے، جبکہ سہولت کے لیے متعلقہ سرٹیفکیٹ کی کاپی لاہور افس سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، صدر پی ایم اینڈ ڈی سی، نے اس پیش رفت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:
“یہ پی ایم اینڈ ڈی سی کے ریجنل دفاتر کے ذریعے لائسنسنگ کے عمل کو تیز کرنے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ہم اپنے ڈاکٹرز کو بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلا مرحلہ لاہور میں پنجاب کے پریکٹیشنرز کے لیے شروع کیا گیا ہے، اور یہ نظام جلد ہی ملک بھر میں توسیع پائے گا۔

دوسرا مرحلہ پشاور اور کراچی میں، تیسرا مرحلہ جامشورو اور بلوچستان میں ،چوتھا مرحلہ ملتان میں شروع کیا جائے گا۔
درخواست دہندگان اب پی ایم اینڈ ڈی سی لاہور ریجنل آفس کا دورہ کر کے رجسٹریشن سروسز سے متعلق درخواستوں کی پراسیسنگ اور سوالات کے حل کے لیے معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Seminar on Water Crisis and the Indus Waters Treaty to be held at COMSTECH

Islamabad : A high-level international seminar titled “Water Crisis...

FM Planning Directs NHA to Hold N-25 Expressway Groundbreaking on 14th August

Islamabad: The Federal Minister for Planning, Development and Special...

We aim to make Gwadar a key transshipment and logistics hub, Minister

Junaid Anwar unveils plan to expand Gwadar port with...

Thailand commits to strengthening scientific ties with COMSTECH, Ambassador Virabutr

Ambassador of Thailand Visits OIC-COMSTECH Secretariat to Strengthen Scientific...

Pakistan sees global cooperation as vital to agricultural growth, Rana Tanveer

Rana Tanveer Hussain Highlights Pakistan’s Reform-Driven Agricultural Strategy at...

PSB ushers in transparency in bodybuilding – WBPF President

Islamabad, Datuk Paul Chua, President of the World Bodybuilding...

Minister praises PCSIR’s innovation in hemp-based food, cosmetics, and pharma

Federal Minister for Science and Technology visit to PCSIR...

Operational readiness key to success in modern warfare, Admiral Naveed

Karachi :   Admiral Naveed Ashraf, Chief of the Naval...

Iran-Israel ceasefire averted major global energy and security risks, Speakers

‘Neither Iran nor Israel can sustain a protracted conflict,...

Related Articles

Popular Categories