
لاچین : _وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے
لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ عزت مآب جیہون بیراموف، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف ، ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف کے ہمراہ پاکستان – ترکیہ ـ آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم پاکستان آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.