Monday, June 16, 2025

نوجوان ہمارے ملک کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، وائس چانسلر

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نیشنل ایدولینس اینڈ یوتھ پالیسی کے عنوان پر سیشن کاانعقاد،وائس چانسلر،وفاقی ڈپٹی سیکرٹری برائے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی شرکت۔

گلگت : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نیشنل ایدولینس اینڈ یوتھ پالیسی کے عنوان پر سیشن منعقد ہوا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق جس میں کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد علی ملک و دیگر معززین، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔سیشن کا محور نوجوانوں کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار،نیشنل ایڈولینس اینڈ یوتھ پالیسی کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہ کرنا تھا۔ سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی کے طلبہ کو معیاری تعلیم، ہنرمندی، اور جدید پروگراموں کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اورجامعہ قراقرم انہیں قیادت اور اختراع کے لیے تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد علی ملک نے وزیراعظم یوتھ پروگرام پر ایک جامع روشنی ڈالی اور اس کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے فوائد بیان کیے۔ انہوں نے تعلیم، ہنرمندی، کاروباری مواقع اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ پر پروگرام کے فوکس کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قومی نوعمر و نوجوان پالیسی کی تشکیل پر بھی بات کی اور اسے نوجوانوں کے چیلنجز سے نمٹنے اور ان کے لیے جامع مواقع پیدا کرنے کا ایک روڈ میپ قرار دیا۔ انہوں نے کہایہ پالیسی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہمارے نوجوان قوم کی ترقی میں بامعنی کردار ادا کر سکیں۔ان سے قبل کے آئی یو کے پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس نے یونیورسٹی کے ان اقدامات پر روشنی ڈالی جو طلبہ کے لیے تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سکی اکیڈمی جیسے پروگرام جو کھیلوں اور سیاحت کو فروغ دیتے ہیں۔ نوجوانوں کی متنوع شعبوں میں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔سیشن سے قبل ڈاکٹر محمد علی ملک نے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے ہمراہ KIU سکی اکیڈمی کا دورہ کیا۔ جو ایڈونچر اسپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ یہ اکیڈمی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعاون سے چل رہی ہے۔ خطے کی منفرد صلاحیتوں کے ساتھ تعلیم کو مربوط کرنے کے جامعہ قراقرم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔مشاورتی سیشن کے بعد چار مختلف مقامات پر انٹرایکٹوسیشن بھی ہوئے جہاں طلبہ اور معززین نے پالیسی سازی اور قومی ترقی میں نوجوانوں کی شمولیت کو مضبوط بنانے کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا۔
جاری کردہ

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

PM condemns blatant Israeli aggression against Iran

Prime Minister speaks with President of Iran Lahore : Prime...

Islamabad’s education system must become a model for other provinces, FM

Rs. 35.86 Billion in Projects considered by CDWP; 8...

PFF announces squad for AFC Women’s Asian Cup Qualifiers

Lahore - The Pakistan Football Federation (PFF) has named...

NCSW voices concerns over WEF’s Global Gender Gap Report

Islamabad :  National Commission on the Status of Women...

Speaker NA Condoles with Zahra Wadood Fatemi Mother’s Demise

Islamabad : Speaker of the National Assembly, Sardar Ayaz...

20,000 tons of Afghan fertilizer at Gwadar boosts global confidence, Junaid Ch

Islamabad — Federal Minister for Maritime Affairs, Muhammad Junaid...

Russia strongly condemns Israel’s attack against Iran, Foreign Ministry

Russia's Foreign Ministry Statement in connection with Israel’s strikes...

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہوں گے

میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامزشامل ہوں...

Related Articles

Popular Categories