Monday, June 16, 2025

بھارت شکست فاش کو قیامت تک یاد رکھے گا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا مری روڈ انٹر چینج کے افتتاح کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔ : طوزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔ وہ جمعہ یہاں مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر وفاقی وزراء حنیف عباسی ، طارق فضل چوہدری ، طلال چوہدری کے علاوہ سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ اللہ تعالیٰ کا خاص انعام اور مہربانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے اتحاد و اتفاق کی شاندار تاریخ دشمن قیامت تک یاد رکھے گا ۔ وزیر اعظم نے جناح سکوائر کے منصوبے کی 35 دن میں تکمیل پر سی ڈی اے ، متعلقہ کمپنی کے ذمہ داران اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مختصر مدت میں منصوبے کی تکمیل آسان کام نہ تھا ۔

انہوں نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو مزید مستعدی اور محنت اور لگن سے کام کرنے اور اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 35 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا تاکہ شہریوں کیلئے کم سے کم مشکلات پیداہوں۔منصوبے کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور بہترین اور معیاری تعمیر کو یقینی بنایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ فیض آباد چوک پر پل کو چوڑا کرنے ، شاہین چوک اور کشمیر چوک سمیت کئی اور منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جا ئے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صرف 35 روز کی ریکارڈ مدت میں انڈر پاس پراجیکٹ مکمل کیاگیا ہے ۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام جاری ہے ۔ اس منصوبے سے مری جانے والے شہریوں کو آمدورفت میں بہت سہولت ملے گی۔ وقت کے ساتھ شہریوں کو ایندھن کی بھی بچت ہو گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کی تکمیل کے بارے بریفنگ دی۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

PM condemns blatant Israeli aggression against Iran

Prime Minister speaks with President of Iran Lahore : Prime...

Islamabad’s education system must become a model for other provinces, FM

Rs. 35.86 Billion in Projects considered by CDWP; 8...

PFF announces squad for AFC Women’s Asian Cup Qualifiers

Lahore - The Pakistan Football Federation (PFF) has named...

NCSW voices concerns over WEF’s Global Gender Gap Report

Islamabad :  National Commission on the Status of Women...

Speaker NA Condoles with Zahra Wadood Fatemi Mother’s Demise

Islamabad : Speaker of the National Assembly, Sardar Ayaz...

20,000 tons of Afghan fertilizer at Gwadar boosts global confidence, Junaid Ch

Islamabad — Federal Minister for Maritime Affairs, Muhammad Junaid...

Russia strongly condemns Israel’s attack against Iran, Foreign Ministry

Russia's Foreign Ministry Statement in connection with Israel’s strikes...

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہوں گے

میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامزشامل ہوں...

Related Articles

Popular Categories