Thursday, June 19, 2025

بحرِ ہند کے خطے کو مسلسل بدلتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے، نیول چیف

*پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 54ویں پی این اسٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد

لاہور، پاکستان نیوی کے 54ویں اسٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران کل 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں جس میں پاکستان نیوی، پاک آرمی و پاک فضائیہ کے 74 افسران سمیت دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے 44 افسران جس میں بحرین، بنگلہ دیش، ترکیہ، چین، انڈونیشیا، ایران، عراق، ملائیشیا، میانمار، نائجیریا، عمان، فلسطین، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، یمن اور متحدہ عرب امارات کے افسران شامل تھے۔

اپنے خطاب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اسٹاف کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان نیوی وار کالج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ انہوں نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نیول چیف نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بحیرہ احمر مختلف طاقتوں کے مفادات کی وجہ سے میدان جنگ بن چکا ہے جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے غیر ریاستی عناصر کے بڑھتے ہوئے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرِ ہند کے خطے کو مسلسل بدلتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے جہاں نئی جغرافیائی و سیاسی صف بندیاں اور طاقت کی کشمکش سلامتی کے ماحول کو متاثر کر رہی ہیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے اور اب جنگ کو یک رُخی انداز سے سمجھنا کافی نہیں رہا۔ نیول چیف نے کہا کہ دوست ممالک کے افسران کی کورس میں شرکت ان ممالک کا پاکستان نیوی پر اعتماد اور باہمی دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے اور یہ برادرانہ رشتے مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

قبل ازیں، کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج نے کورس کی 45 ہفتوں پر مشتمل تفصیلات اور شرکاء کی پیشہ ورانہ و تعلیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام، سول عمائدین اور گریجویٹ ہونے والے افسران کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

KSrelief wraps up eye camps in Pakistan under Noor Saudi Initiative

Islamabad: The King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre...

Pak, Uzbekistan to boost maritime, blue economy via joint group

Islamabad –: Pakistan and Uzbekistan have agreed to form...

Privatisation Commission Board Approves Key Steps for Strategic Transactions

Islamabad : The 235th meeting of the Privatisation Commission...

Pakistan Russia Energy Ministers Advance the Energy ties

Minister Ali Pervaiz invites Russian Company to invest in...

CDWP approves 10 different development projects

Islamabad :   The Central Development Working Party (CDWP), in...

Vietnam, Pakistan Parliamentary Group holds key role in Pakistan’s ASEAN policy

Ambassador of Vietnam Meets with Parliamentary Secretary to Boost...

President visits POF for further enhancing country’s defence capabilities

Wah Cantt : President Asif Ali Zardari, visited Pakistan...

Related Articles

Popular Categories