Tuesday, July 1, 2025

فریضہ حج ادائیگی سے محروم اور اربوں کے نقصان کے اندیشہ پر تشویش

ایف پی سی سی آئی فیڈرل کیپٹل کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی و سماجی ہم آہنگی کاچھٹا اجلاس

پاکستانی و سعودی حکومتیں سنجیدگی سے جائزہ لیں اور معاملہ حل کریں’ عل ما
اسلام آباد’:  ایف پی سی سی آئی کی فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی و سماجی ہم آہنگی کے چھٹے اجلاس کا  ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد میں کنوینئر حضورالاسلام عباسی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مذہبی و سماجی ہم آہنگی کے فروغ، عازمین حج و آرگنائزرز کو درپیش مشکلات سمیت مختلف امور پر غور وخوض کیا گیا۔67ہزار سے زائد پاکستانیوں کے حج جیسے مقدس فریضہ سے محروم ہونے اور عازمین و آرگنائزرز کو اربوں روپے کے نقصان کے خدشہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس بارے میں سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کنوینئر مفتی محمود عامر، چیئرمین ریٹیلرز اعجاز خان، سابق سینئر نائب صدر اسلام آباد چیمبر محمود وڑائچ، چیئرمین مذہبی امور کمیٹی اسلام آباد چیمبر طارق وانی، ایگزیکٹیو ممبر چوہدری محمد عرفان اور چوہدری محمد نواز بسرا سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حضور الاسلام عباسی اور مفتی محمود عامر نے کہا کہ جنوری میں ہونیوالے معاہدہ کے تحت ایک لاکھ 79ہزار210پاکستانی عازمین کو حج کرنے کی اجازت دی گئی جن میں سے تقریباً90ہزار افراد نے سرکاری اسکیم کے تحت حج ادا کرنا ہے۔ بعد ازاں وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں صرف 23ہزار620عازمین کو نجی طور پر حج کرنے کی اجازت دی گئی جس سے 67ہزار عازمین حج کے مستقبل بارے سوالات اٹھ گئے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے پاکستان سے سعودی عرب کو 2.67 ارب سعودی ریال(تقریبا 199.67 ارب روپے)منتقل کیے گئے ہیںاور اس طرح67ہزار عازمین کی جانب سے ادا کیے گئے 36 ارب روپے سے زائد کی رقم اب غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔حضورالاسلام عباسی ، مفتی عامر محمود و دیگر شرکاء نے مزید کہا کہ ان عازمین میں زیادہ ترغریب لوگ شامل ہیں جنہوں نے اپنی سالوں محنت کرکے فریضہ حج کیلئے رقم جمع کی اور اب ان کی رقم ضائع ہونے کیساتھ ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی بھی خطرے سے دوچار ہے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی اور سعودی حکام ہزاروں عازمین کے معاملے کاسنجیدگی سے جائزہ لیں اور عازمین کے حق میں اس کا حل نکالیںتاکہ عازمین حج کا فریضہ کے دوران ملک و ملت کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں اور یہ خیر کا باعث بنے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Seminar on Water Crisis and the Indus Waters Treaty to be held at COMSTECH

Islamabad : A high-level international seminar titled “Water Crisis...

Ethiopia, Pakistan Agree to Forge Stronger Cultural Relations

Islamabad : The Federal Democratic Republic of Ethiopia (FDRE)...

Bradford Literature Festival Pays Tribute to Faiz

British Council and Faiz Foundation Trust celebrate Faiz Ahmed...

Pakistan and Somalia unite to shape a better future, Mushahid Hussain

ISSI Celebrates Somalia’s Independence Day Islamabad : The Centre for...

FM Planning Directs NHA to Hold N-25 Expressway Groundbreaking on 14th August

Islamabad: The Federal Minister for Planning, Development and Special...

We aim to make Gwadar a key transshipment and logistics hub, Minister

Junaid Anwar unveils plan to expand Gwadar port with...

Thailand commits to strengthening scientific ties with COMSTECH, Ambassador Virabutr

Ambassador of Thailand Visits OIC-COMSTECH Secretariat to Strengthen Scientific...

Pakistan sees global cooperation as vital to agricultural growth, Rana Tanveer

Rana Tanveer Hussain Highlights Pakistan’s Reform-Driven Agricultural Strategy at...

PSB ushers in transparency in bodybuilding – WBPF President

Islamabad, Datuk Paul Chua, President of the World Bodybuilding...

Related Articles

Popular Categories