
اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی سے کاسمیٹکس صنعت کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی سطح پر اس صنعت کو درپیش مسائل، چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے بتایا کہ معیارات کی کمی، جانچ کے نظام کی سست روی اور برآمدات میں رکاوٹیں اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
خالد حسین مگسی نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس صنعت کی ترقی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ مقامی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مؤثر انداز میں متعارف کرائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو معیاری مصنوعات کی فراہمی کے لیے ایک مربوط اور آسان “ون ونڈو” کوالٹی ایشورنس نظام متعارف کرایا جائے گا، جبکہ انسانی استعمال کی تمام مصنوعات کی سخت اور جامع جانچ کو یقینی بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نہ صرف معیار کو بین الاقوامی سطح پر بلند کرے گی بلکہ برآمدات کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاسمیٹکس مصنوعات میں بھرپور صلاحیت موجود ہے جسے بہتر پالیسیوں، تعاون اور نگرانی کے ذریعے عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اس حوالے سے پالیسی سازی، تحقیق و ترقی اور صنعت کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کرے گی
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.