Monday, June 16, 2025

وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تحفظ اور آبادی میں استحکام کو اولین ترقیاتی ترجیحات قرار دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب سے آج ڈیلائٹ (Deloitte) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مسٹر رچرڈ لانگ اسٹاف، مینیجنگ ڈائریکٹر و سربراہ انرجی / کرٹیکل منرلز، اور مسٹر سفیان یوسفی، پارٹنر ڈیلائٹ رسک اینڈ فنانشل ایڈوائزری – گورنمنٹ اینڈ پبلک سروسز، نے کی۔

یہ ملاقات آئی ایم ایف/ورلڈ بینک اسپرنگ اجلاس 2025 کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی سابقہ گفتگو کا تسلسل تھی، جس میں اہم معدنیات، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، نجکاری، اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کی فعالیت پر تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیر خزانہ نے ڈیلائٹ کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ترقیاتی ترجیحات کے حوالے سے ان کی مسلسل دلچسپی اور شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت نجی شعبے کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ساختی اصلاحات کو تیز، اور پیداوار و برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات میں CPF کو مؤثر انداز میں فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیلائٹ کی تکنیکی معاونت اور عالمی تجربہ پاکستان کے جاری منصوبوں میں بروئے کار لایا جائے، تاکہ صحت، ماحول، توانائی، معدنیات اور عوامی و نجی شراکت داری جیسے شعبوں میں نتیجہ خیز، معیاری اور مربوط منصوبہ بندی کی جا سکے۔

وفد نے وزیر خزانہ کو اپنے آئندہ مجوزہ اجلاسوں سے آگاہ کیا، جن میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اور اقتصادی امور ڈویژن کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے حالیہ دنوں میں عالمی بینک کے صدر اجے بانگا سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بھی شیئر کیں، اور پاکستان کی شفاف اور ذمہ دارانہ مالیاتی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اس وقت دو بڑی قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے — ماحولیاتی تحفظ اور آبادی میں توازن — جن کی معاونت کے لیے کثیر فنڈنگ فراہم کی جا رہی ہے، جن میں حال ہی میں منظور شدہ 1.3 ارب ڈالر کا ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (RSF) بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا، “اس مرحلے پر پاکستان کو مزید فنانسنگ کی نہیں بلکہ ہمارے دو طرفہ اور کثیر الجہتی شراکت داروں کی حکمتِ عملی پر مبنی، تکنیکی معاونت اور عالمی مہارت کی ضرورت ہے۔”

ملاقات میں مستقبل میں تعاون کے ڈھانچے اور ان کلیدی شعبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں ڈیلائٹ کی معاونت نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈیلائٹ ٹیم نے پاکستان میں ابھرتے ہوئے مثبت معاشی اشاریوں کو سراہا اور حکومت پاکستان کے اصلاحاتی اور ترقیاتی ایجنڈے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کا اختتام باہمی رضامندی سے اس بات پر ہوا کہ آئندہ ہفتوں میں قریبی رابطہ رکھا جائے گا اور مشترکہ طور پر ایسے قابلِ عمل، اثر انگیز اور نتیجہ خیز اقدامات کی نشاندہی کی جائے گی جو پاکستان کے اقتصادی ترقی و تبدیلی کے وژن سے ہم آہنگ ہوں۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

PM condemns blatant Israeli aggression against Iran

Prime Minister speaks with President of Iran Lahore : Prime...

Islamabad’s education system must become a model for other provinces, FM

Rs. 35.86 Billion in Projects considered by CDWP; 8...

PFF announces squad for AFC Women’s Asian Cup Qualifiers

Lahore - The Pakistan Football Federation (PFF) has named...

NCSW voices concerns over WEF’s Global Gender Gap Report

Islamabad :  National Commission on the Status of Women...

Speaker NA Condoles with Zahra Wadood Fatemi Mother’s Demise

Islamabad : Speaker of the National Assembly, Sardar Ayaz...

20,000 tons of Afghan fertilizer at Gwadar boosts global confidence, Junaid Ch

Islamabad — Federal Minister for Maritime Affairs, Muhammad Junaid...

Russia strongly condemns Israel’s attack against Iran, Foreign Ministry

Russia's Foreign Ministry Statement in connection with Israel’s strikes...

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہوں گے

میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامزشامل ہوں...

Related Articles

Popular Categories